صحافت ایک مقدس فریضہ ہے اور صحافی برادری قلم کی حرمت اور تقدس کے لیے نہایت پرعزم ہے یاسر ندیم

Published on June 5, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 317)      No Comments

Yasir
ہارون آباد(یواین پی)صحافت ایک مقدس فریضہ ہے اور صحافی برادری قلم کی حرمت اور تقدس کے لیے نہایت پرعزم ہے صحافی کا قلم ملک وقوم کا ترجمان ہوتا ہے دوردراز علاقوں میں مقیم نمائندگان نے صحافت اور میڈیا کے لیے بے پناہ نمایاں خدمات سر انجام دی ہیں اور اس سلسلہ میں علاقائی میڈیا نمائندگان کا کردار بلاشبہ سنہری حروف میں لکھے جانے کے قابل ہے صحافی چاہے کسی بھی علاقے میں مقیم ہوں ان کے جذبے یکساں اور صحافت سے وابستگی ایک ایسی قدرومشترک ہے جس کو ہر موقع پرسراہا جائے گا ۔ان خیالات کا اظہار ہارون آباد میڈیا کلب (رجسٹرڈ) کے چیف پیٹرن یاسر ندیم چوہدری نے سجاد حیدر مناکو فیصل آباد یونین آف جرنلسٹ کا صدر منتخب ہونے پر مبارکبادی پیغام میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ سجاد حیدر منا کا بحیثیت صدر انتخاب ایک خوشگوار امر ہے اور اس بات سے یہ امر واضع ہوتا ہے کہ صحافی برادری تاریخی ورثہ کے حامل جمہوری اصولوں پر کاربند ہے اور ہمیں یقین ہے کہ میڈیا کے نمائندگان کے اس کردار کو مستقبل میں مزید وسعت ملے گی اور معاشرے کے تمام شعبوں کو حقیقی خطوط پر استوار کرنے میں مدد ملے گی ۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes