افطاری میں تلی ہوئی اشیاء سے پرہیز کریں، طبی ماہرین

Published on July 2, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 709)      No Comments

55
اسلام آباد(یواین پی) طبی ماہرین نے روزہ داروں کو تنبیہہ کی ہے کہ وہ افطاری میں تلی ہوئی اشیاء سے پرہیز کریں اورپکوڑے ،سموسے اور کچوری کو افطاری کا حصہ نہ بنایا جائے جبکہ مصالحہ دار اشیاء خورود نوش بھی استعمال نہ کی جائیں۔ماہرین صحت نے کہا ہے کہ افطاری کرتے ہوئے زیادہ ٹھنڈا اور کھٹا شربت استعمال نہ کیا جائے کیونکہ ایسا کرنے سے گلہ خراب اورپھر بخار ہونے کا اندیشہ ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ افطاری سادہ کی جائے اور کھانے میں سبزیوں کا استعمال کیا جائے جبکہ گوشت صرف ضرورت کے مطابق ہی کھایا جائے۔ انہوں نے کہاکہ روزہ دار گھی میں پکی ہوئی اشیاء کا استعمال بھی کم سے کم کریں بلکہ عام زندگی میں بھی تلی ہوئی اشیاء سے پرہیز ہی کیا جائے کیونکہ چکنائی کا استعمال بہت سے بیماریوں کو جنم دیتا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme