حضرت لعل شہباز قلندر کے 764ویں عرس کی سہ روزہ تقریبات جاری

Published on May 27, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 679)      No Comments

03
سیہون(یو این پی)سیہون  شریف میں حضرت لعل شہباز قلندر رحمتہ اللہ علیہ  کا سات سو چونسٹھ واں عرس شروع ہو گیا۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے عرس کی سہ روزہ تقریبات کا  آغا ز کیا۔تفصیلات کےمطابق حضرت عثمان مروندی المعروف حضرت لعل شہباز قلندر رحمتہ اللہ علیہ کا عرس سندھ کے  تاریخی شہر سہون شریف میں  شروع  ہو گیا۔ گورنرعشرت العباد نےمزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی  اور  فاتحٰہ  خوانی کی اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ حضرت لعل شہباز قلندر کی تعلیمات حق و صداقت اور ایثار و قربانی کی آئینہ دار ہیں ، انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے ضروری ہے کہ ان کے پیغام کو عام کیا جائے۔عرس میں شرکت کے لئے ملک بھر سے زائرین سیہون شریف  آ رہے ہیں  زائرین نے مزار کے احاطے میں دھمال ڈالی جس سے  دیکھنے والوں  پر وجد طاری ہوگیا۔عرس کے موقع پر مزار کے اندر اور باہر سی سی ٹی وی کیمرے  نصب کئے گئے ہیں جبکہ زائرین کی سہولت کے لیے میڈیکل کیمپ اور ٹھنڈے پانی کی سبیلیں بھی لگائی گئی ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题