فیصل آباد (یو این پی/ایم ایس مہر)فیصل آباد میں سرگرم ڈاکوؤں کے گروہ نے 2گھروں کو لوٹ لیا جبکہ جھپٹا گروہ 5خواتین سے پرس اور فون چھین کر فرار ہو گیا، مزاحمت پر نوجوان کو گولی مار کر لہولہان کر دیا، تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ کے علاقہ 112 گ ب میں ڈاکوؤں نے غلام مصطفی سے 15ہزار روپے چھین کر مزاحمت پر گولی مار کر زخمی کر دیا، مضروب کو ہسپتال پہنچا دیا گیا، مدینہ ٹاؤن کے علاقہ آفیسر کالونی نمبر2 میں شیخ فواد کے گھر داخل ہونیوالے مسلح ڈاکوؤں نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 10تولے زیورات‘ ملکی وغیر ملکی کرنسی اور قیمتی سامان لوٹ لیا‘ منصورآباد کے علاقہ خالد بن ولید کالونی کے رہائشی بیداربخت کا گھر لوٹ لیا گیا‘ اسطرح ڈائیوو روڈ پر رشید احمد کی اہلیہ سے پرس‘ کلیم شہید کالونی کے اعجاز عبدالغفار کی بیٹی سے فون‘ 235 رب کے قریب صفدر کی ہمشیرہ سے فون‘ 67 ج ب کے خضرحیات اور 209 رب پھاٹک کے قریب عمران کی عزیزہ سے پرس چھین لئے جس میں نقدی‘ زیورات اور فون تھے۔