پشاور میں کورونا ویکسین لگوانے کیلئے31 اگست کی ڈیڈلائن دے دی گئی

Published on August 21, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 206)      No Comments

پشاور (یو این پی)ضلعی انتظامیہ پشاور نے کورونا ویکسین لگوانے کیلئے31 اگست کی ڈیڈلائن دے دی، کمشنر پشاور نے کہا کہ ہفتے سے گھرگھرموبائل ویکسین لگائیں گے، 31 اگست تک ہر کوئی ‏ویکسین لگوائے، مقررہ تاریخ کے بعد ویکسین نہ لگوانے والوں کی موبائل سم بند کردیں گے۔ تفصیلات کے مطابق کمشنرپشاور ریاض محسود کی زیرصدارت اجلاس ہوا، جس میں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے اور ‏ویکسینیشن عمل کو تیز کرنے سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں ویکسی نیشن نہ کرانے والوں کی سم بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔کمشنر پشاور ‏نے کہا کہ کورونا ویکسی نیشن نہ کرانے والوں کی موبائل سم بند کردی جائیں گی، ویکسین لگوانے کیلئے31 اگست تک کی مہلت دی ہے، مقررہ تاریخ کے بعد ویکسین نہ لگانے والوں کی سم بند کرنا شروع ‏کردیں گے۔انہوں نے کہا کہ ویکسی نیشن کا عمل تیز کرنے کیلئے خصوصی اقدامات اٹھا رہے ہیں، ہفتے سے گھر گھر موبائل ویکسی ‏نیشن سروس شروع کررہے ہیں، اس لیے عوام سے اپیل ہے وہ کورونا ویکسی نیشن کروائیں۔دوسری جانب خیبرپختونخواحکومت نے کورونا کیسز میں اضافے کے باعث مزید 09 اضلاع میں 23 اگست سے کورونا پابندیاں نافذ کرنے کا اعلامیہ جاری کردیا۔ نوشہرہ، صوابی، مردان، اپر چترال، لوئر چترال، مانسہرہ، کوہاٹ، کرک ڈی آئی خان میں 23 اگست سے نئی پابندیوں کا نفاذ ہوگا۔ تمام کاروباری مراکز رات 8 بجے بند ہوں گے۔ ہوٹلوں میں رات 10 بجے تک آوٹ ڈور ڈائننگ کی اجازت ہوگی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题