اپریل کے دوران ترکی میں سیاحوں کی آمد میں 28فیصد کمی ہوئی، ماہرین معاشیات

Published on May 29, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 432)      No Comments

06
سیکیورٹی صورتحال کے باعث ملک میں نجی و غیر ملکی سرمایہ کاری میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے
سال کے دوران سیاحت کے شعبے میں مجموعی طور پر 25فیصد کمی متوقع ہے جس سے 8ارب ڈالر نقصان ہوگا
انقرہ(یوا ین پی) ماہرین معاشیات نے کہا ہے کہ اپریل کے دوران ترکی میں غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں 28فیصد کمی ہوئی جس کی وجہ حالیہ بم دھماکوں کے باعث سیکیورٹی صورتحال اور روس کے ساتھ کشیدہ تعلقات ہیں۔ گزشتہ روز جاری ہونے والے ایک بیان میں ماہر معاشیات ڈنینیزسیک نے کہا کہ ترکی میں ہونے والے حالیہ بم دھماکوں سے ہلاکتوں کے باعث سیکیورٹی صورتحال اور روسی طیارہ مار گرانے کے بعد روس کے ساتھ سیاسی کشیدگی نے اس کی معیشت کو بری طرح متاثر کیا ہے جس کے اثرات اگلے میہنوں میں مزید گہرے ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اپریل کے دوران ترکی میں غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں 28.07فیصد کمی ہوئی ، ان کا کہنا تھا کہ سال کے دوران سیاحت کے شعبے میں مجموعی طور پر 25فیصد کمی متوقع ہے جس سے 8ارب ڈالر نقصان ہوگا جو مجموعی قومی پیداوار کے 4فیصد سے زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی صورتحال کے باعث ملک میں نجی و غیر ملکی سرمایہ کاری میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ ملکی مصنوعات کی طلب میں بھی کمی آئی ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题