چینی صدر شی جن پنگ کا دورہ پاکستان ری شیڈول،نئی تاریخ کا جلد اعلان کیا جائے گا

Published on September 4, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 161)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) کورونا وائرس کی وجہ سے چینی صدر شی جن پنگ کا دورہ پاکستان ری شیڈول کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے رواں سال پاکستان کا دورہ کرنا تھا۔یہ اہم بات پاکستان میں تعینات چینی سفیر یاؤ جنگ نے میڈیا سے گفتگو میں بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ صدر شی جن پنگ کا دورہ پاکستان ری شیڈول کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے رواں سال پاکستان کا دورہ کرنا تھا جسے کووڈ 19 کے باعث ملتوی کیا گیا ہےچینی سفیر یاؤ جنگ نے بتایا کہ دونوں حکومتیں صدر شی جن پنگ کے دورہ پاکستان کی نئی تاریخ پر کام کر رہی ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنے دورہ چین کے دوران چینی صدر کو دورے کی دعوت دی تھی۔ دورے کے حوالے نئی تاریخ کا جلد ہی اعلان کیا جائے گا۔یاؤ جنگ کا کہنا تھا کہ چینی حکومت سی پیک کے حوالے سے مطمئن ہے۔ دونوں حکومتیں پاک چین اقتصادی راہداری کو درپیش خطرات کے حوالے سے آگاہ ہیں۔ پاکستان اور چین دونوں مل کر ان خطرات کو شکست دیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes