جنرل راحیل شریف پر اللہ و رسول ﷺ اور فقراء کا ہاتھ ہے صوفی مسعود احمد صدیقی

Published on May 30, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 510)      1 Comment

lasani
فیصل آباد(یواین پی)آج لاثانی سیکرٹریٹ پر افواج پاکستان ،انتظامیہ ،عسکری اداروں اور مظلوم شہداء کے ایصال ثواب کیلئے عظیم الشان سیمینار کا انعقاد کیا گیا ،جس کی صدارت امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان ،چےئرمین بین المذاہب امن اتحاد پاکستان ،چےئرمین لاثانی ویلفیئر فاؤنڈیشن (رجسٹرڈ) قائد روحانی انقلاب ،شیخ الشیوخ ،سفیر امن صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار نے کی،مہمان خصوصی بریگیڈ ےئر(ریٹائرڈ) محمد شفیع غازی (لاہور ) نے کی۔ دیگر مہمامان گرامی میں پنجاب کے مختلف اضلاع سے تشریف لائے مشائخ جن میں صاحبزادہ پیر شبیر احمد صدیقی نقشبندی،پیر محمد جنید نقشبندی، پیر طریقت لیاقت علی نقشبندی ،پیر طریقت الطاف حسین نقشبندی،پیر طریقت حسنین احمد حالی،پیرطریقت مختار احمد نقشبندی،پیر امجد مسعود نقشبندی ،پیررانا محمد طاہرنقشبندی،پیر محمد خالد حنیف نقشبندی ،پیر محمد اصغر نقشبندی،محمد احسان خاں،محمد ناصر علی نقشبندی،خلیفہ نذیر حسین نقشبندی،پیر طریقت سیداحمد ندیم شاہ ،پیر محمد افتخار نقشبندی،پیر سید عدنان شاہ ،پیر ڈاکٹر محمد الیاس قادری،پیر حافظ فریاد احمد قادری ،محمد ریحان نقشبندی و دیگر مرد و خواتین ہزاروں کمیونٹی ورکرز نے شرکت کی۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے امیر تنظیم مشائخ عظام صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار نے کہا کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف پر اللہ و رسول ﷺ اور فقراء کی خاص نظر عنایت ہے۔اور اگر جنرل راحیل شریف صاحب جاری نیشنل ایکشن پلان اور کرپٹ مافیا کیخلاف مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں کامیاب ہو گئے تو انشاء اللہ وہ نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کے ہیرو بن سکتے ہیں۔ اللہ کے فقراء کی مکمل نصرف و تائید سربراہِ پاک افواج کیساتھ ہیں۔ان کو مزید بے خوفی سے کرپٹ مافیا کیخلاف ایکشن تیز کرنے کی ضرورت ہے ، افواج پاکستان کو لاکھوں لوگوں کی مکمل حمایت حاصل ہو چکی ہے۔جنرل راحیل شریف کے پاس ملک کو خوشحالی کیطرف لیکر جانے کا بہت اچھا موقع ہے اگر وہ اسے صحیح معنوں میں حاصل کر لیں۔ ہماری دعائیں ان کیساتھ ہیں۔ بریگیڈےئر(ر)محمد شفیع غازی نے کہا کہ پاکستان افواج اور حقیقی اولیاء اللہ کے ہوتے ہوئے پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے۔ اور پاکستان کو دنیا کے نقشے سے کوئی نہیں مٹا سکتا۔ پاکستان حضور نبی کریم ﷺ کی خاص نظر عنایت سے معرض وجود میں آیاہے،اس کی سرحدوں کی حفاظت کرنے والی افواج پاکستان کے جانباز سپاہی ہیں اور اس پر روحانی ہاتھ اللہ کے ولیوں کا ہے۔ اس موقع پر تنظیم مشائخ عظام کی جانب سے صاحبزادہ پیر شبیر احمد صدیقی نے اپنے بیان میں کہا کہ صدیقی لاثانی سرکار کی سالہا سال کی انتھک ،بے خوف اور بے لوث ملکی سلامتی اور امن کیلئے کی جانے والی کاوشوں کو دیکھتے ہوئے تنظیم مشائخ عظام پاکستان میں شامل ہزاروں مشائخ اپنے لاکھوں عقیدت مندان سمیت آپ صدیقی لاثانی سرکار سے اپنی مکمل تائید و حمایت کا عہد نو کرتے ہیں۔ اور آپ کی جانب سے جب بھی کوئی حکم ملا تو ہم آپ کے شانہ بشانہ صف آراء ہو ں گے۔ سیمینار کے اختتام پر شہداء کے ایصال ثواب کیلئے خصوصی دعا اور پر تکلف لنگر کا اہتمام کیا گیا تھا۔

Readers Comments (1)
  1. mazhar abbas says:

    Almighty Allah bless u alot Dr sahib





Free WordPress Theme

Weboy