وزیراعلیٰ شہبازشریف کی میئر استنبول سے ملاقات،مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

Published on December 13, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 239)      No Comments

استبول(یواین پی)وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے استنبول میں میئرمیلوت یوسال سے ملاقات کی جس میں پنجاب اور استنبول کے مابین مختلف شعبوں میں بہتری کیلئے تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں کی مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق امریکی اعلان کی مذمت بھی کی۔اس موقع پر وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا کہ ترکی میرے دل کے بہت قریب ہے، پاکستان اورترکی کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں، رجب طیب اردوان کے دورمیں ترکی نے بے پناہ ترقی کی ہے،شہبازشریف نے کہا کہ بیت المقدس کے مسئلے پرترک صدرنے پورے عالم اسلام کی ترجمانی کی۔میئر استنبول کا کہناتھا کہ پنجاب حکومت کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کومزیدبڑھائیں گے،شہری سہولتوں کی بہتری کیلئے بھی تعاون جاری رکھیں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog