پشاور: قبائلی علاقوں میں طوفان اور بارش کی تباہی، آٹھ افراد جاں بحق، بیس سے زائد زخمی

Published on June 2, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 941)      No Comments

08
 پشاور(یو این پی)خیبرپختونخوا اور قبائلی علاقوں میں طوفان اور بارش نے تباہی مچا دی۔ دیواریں اور چھتیں گرنے کے واقعات میں آٹھ افراد جاں بحق اور بیس سے زائد زخمی ہو گئے۔خیبرپختونخوا سمیت پشاور کے اکثر علاقوں میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہو گیا تاہم کئی علاقوں میں شدید بارشوں سے تباہی مچی۔ پشاور میں چھت گرنے سے ماں بیٹا جان بحق اور 3 خواتین زخمی ہو گئیں۔ شہر کے متعدد علاقوں میں بل بورڈ گر گئے اور درخت بھی اکھڑ گئے۔ صوبے کے دیگر علاقوں میں بھی شدید بارش ہوئی۔ نوشہرہ میں آندھی اور طوفان سے درخت اکھڑ گئے اور موصلاتی نظام کو نقصان پہنچا جبکہ دیوار گرنے ایک شخص جاں بحق ہوا۔چارسدہ کے علاقے اتمانزئی میں بھی چھت گرنے سے ایک بچہ جاں بحق ہوا۔ خیبر ایجنسی کے علاقے شاہ کس میں چھت گرنے سے ایک خاتون جاں بحق ہوئی۔ آندھی اور طوفان کے باعث پشاور کے مختلف علاقوں میں متعدد افراد زخمی ہو کر اسپتال پہنچ گئے۔ شدید آندھی سے بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا اور شہر کے کئی علاقوں میں بجلی کی ترسیل معطل رہی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes