سرکاری ملازمین نے تنخواہوں میں 10فیصد اضافہ مسترد کر دیا

Published on June 4, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 496)      No Comments

011
اسلام آباد(یو این پی)سرکاری ملازمین نے تنخواہوں میں  دس فیصد اضافے کی   تجویز مسترد کردی،  کہتے ہیں یہ تو اونٹ کے منہ میں زیرہ ہے ، تنخواہ تھوڑی سی بڑھی  جبکہ ملک میں  مہنگائی کا طوفان آیا ہوا ہے ۔تفصیلات کےمطابق بجٹ کے اعدادو شمار کچھ بھی بتا تے ہوں مگر ملازمت پیشہ افراد کی نظریں لگی ہوتی ہیں اپنی تنخواہوں اور پنشن کے اضافے پر ، سرکاری ملازمین کہتے ہیں ایسا اضافہ محض مذاق ہےلوگوں کا ماننا ہے بجٹ تو کوئی بھی اچھا نہیں ہوتا ملازمت پیشہ کی طرح پنشن دار کو بھی 10 فیصد اضافہ مل جائے گا مگر مزدوری پیشہ کہاں جائے گا۔  ملازمین نے کہا کہ جس کی تنخواہ ہی ہزار کے چند نوٹ ہوں ، اسکو بھلا 10 فیصد کے اضافے سے کیا ملے گا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy