پی پی پی چین کے جنوبی سمندر پر چین کے اصولی موقف کی حمایت کرتی ہے شیری رحمان

Published on June 4, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 421)      No Comments

SR
اسلام آباد(یواین پی)چین کی کمیونسٹ پارٹی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر دوطرفہ ملاقات کے دوران دونو سیاسی جماعتوں اور ممالک کے تعلقات کا جائزہ لیتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہاکے پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ چین اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے ساتھ تعلقات کو مضبوط کرنے کا عزم کیاہے ۔ اور چائنہ اور چین کی کمیونسٹ پارٹی کے ساتھ ہماری دوستی وقت کے ساتھ مضبوط ہو رہی ہے۔چین کے ساتھ پاکستان کے سٹریٹجک تعلقات کی آغاز شہید ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں ہوئا جبکہ شہید محترمہ بینظیربھٹواور آصف علی زرداری کے دور میں باہمی تعلقات مظبوط تر اور گہرے ہوئے۔ جبکہ اشتراک کے اس نئے دور میں چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں مدونوں ممالک کے درمیان مزید تعاون کی راہیں ہموار ہونگی۔ شیری رحمان نے کہاکے صدر آصف علی زرداری کے بیجنگ دوروں کے وقت چین پاکستان اقتصادی راہداری کی بنیاد رکھی گئی تھی، اس راہداری منصوبے کے لئے چائنیز صدر شی جنپنگ نے کہا تھا کے ‘ایک بیلٹ ایک سڑک ‘ ۔ مشترکہ منصوبوں کی پیش رفت پر تبصرہ کرتے ہوئے نائب صدر نے کہا کے پاکستان پیپلز پارٹی راہداری منصوبے کے ہموار اور مؤثر عمل درآمد کے لئے ہر ممکن کوشش کی گی۔ پیپلز پارٹی کا پختہ یقین ہے کہ اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ صدر آصف علی زرداری کی قیادت میں گزشتہ پیپلز پارٹی کی حکومت کے دوران دونوں ممالک کے درمیان پائیدار اقتصادی اور اسٹریٹجک تعاون کے اہم سنگ میل حاصل کیے گئے۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے چین کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کی اہمیت پر سیاسی اتفاق رائے قائم کرنے میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے۔جنوبی چین کے سمندر پر بحث پر انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی عالمی تبدیلیوں کے اس دور میں پیپلز پارٹی نجنوبی چین سمندر پر چین کے اصولی موقف کی حمایت کرتی ہے۔ اورامید کرتے ہیں کہ جنوبی چین کے سمیندر متعلق تنازعات متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ باہمی معاہدوں کی بنیاد پر مذاکرات اور مشاورتی عمل کے ذریعے حل کیے جائے گے۔ ہم جنوبی چین کے سمندر میں امن اور استحکام کو فروغ دینے کیلئے چین اور دوسرے آسیان ممالک کی طرف سے کی جانے والی کوششوں کا احترام کرتے ہیں اور اس طرح کی کوششوں کی حمایت جاری رکھیں گے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes