خواتین کا قومی خوشحالی اور وقار میں اہم کردار ہے، جنرل باجوہ

Published on March 10, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 116)      No Comments


اسلام آباد / راولپنڈی(یواین پی)پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستانی خواتین کا قومی خوشحالی اور وقار میں اہم کردار ہے۔ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل افتخار بابر کے ٹویٹ کے مطابق آرمی چیف نے خواتین کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں خواتین کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا کے خلاف جنگ میں بھی خواتین صف اول میں شریک ہیں۔ خواتین بے پناہ احترام کی مستحق ہیں۔دریں اثناء آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکہ کے افغان مفاہمتی عمل کیلئے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد نے افغانستان میں امریکی فوج کے سربراہ جنرل آسٹن اسکاٹ ملر کے ہمراہ ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی، علاقائی سیکیورٹی اور افغان مفاہمتی عمل پر بات چیت کی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے زلمے خلیل زاد اور جنرل آسٹن اسکاٹ ملر نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف سے ملاقات کی، امریکی وفد نے خطے میں فروغ امن کیلئے پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes