پشاور : شدید آندھی نے سائن بورڈ اکھاڑ دیئے ، 5افراد زخمی

Published on June 5, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 770)      No Comments

222
پشاور(یواین پی)پشاور میں چلنے والی مختصر دورانیہ کی شدید آندھی نے کہیں سائن بورڈ اکھاڑ دیئے تو کہیں دیواریں گرادیں جس سے پانچ  افراد زخمی ہو گئے آندھی گزر گئی لیکن محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹے میں بارش کا امکان ظاہر کردیا ۔تفصیلات کےمطابق پشاور میں دوپہر کے بعد بادل چھائےاور اچانک شدید آندھی چلی چند منٹ دورانیہ کی اس آندھی نے سامنے آنے والے سائن بورڈ، درخت اور دیوار گرا دیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آندھی کی رفتار 66 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی مختصر دورانیہ کی اس آندھی کے باعث لیڈی ریڈنگ اسپتال کے قریب دیوار گرنے سے ایک شخص زخمی ہوا جبکہ پشاور کے مختلف علاقوں میں چار دیگر افراد بھی زخمی ہو کر اسپتال پہنچ گئے۔ بادل چھا جانے اور آندھی سے درجہ حرارت میں معمولی کمی آئی تاہم کچھ دیر بعد سورج دوبارہ اپنی پوری آب وتاب سے چمکنے لگا۔ محکمہ موسمیات نے پشاور اور گرد ونواح میں آئندہ چوبیس گھنٹوں میں ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔واضح رہے کہ چندقبل  ہونے والی بارش سے خیبر پختونخوا میں 8 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہو گئے تھے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme