اوکاڑہ ، موٹر سائیکل بیل سے ٹکرانے سےدو افراد جانبحق، خاتون زخمی

Published on September 21, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 325)      No Comments

اوکاڑہ (یو این پی)رینالہ خورد شیر گڑھ روڈ پر واقع 2 چک والا پل نزد 18 ون ایل میں موٹر سائیکل بیل سے ٹکرا گیا۔ حادثہ کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار دو افراد جان بحق ہو گئے جبکہ خاتون زخمی ہو گئی۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 رینالہ خورد کی ایمبولینس فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں ۔ریسکیو ٹیم نے ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے زخمی خاتون کو آر ایچ سی ہسپتال رینالہ خورد منتقل کر دیا۔ جبکہ ریسکیو ٹیم نے ضروری کاروائی کرنے کے بعد نعشوں کو ورثاء کے حوالے کر دیا۔ جانبحق ہونے والے افراد کی شناخت غلام محی الدین ولد لیاقت علی (20سال) اور فقیر محمد ولد تاج محمد (65 سال) کے ناموں سے ہوئی ہے جو کہ نواحی گاؤں 13 ون اے ایل کے رہائشی تھے

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes