ملتان میں تہرے قتل کے مجرم کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

Published on June 6, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 335)      No Comments

06
ملتان: (یو این پی) کبیر والہ ضلع خانیوال کے رہائشی بشیر حسین نے اپنے مرحوم بھائی کی زمین ہتھیانے کے لیے فائرنگ کر کے بھابی مختیار بی بی، بھتیجے ناصر شاہ اور بھتیجی مصومہ کو قتل کر دیا تھا۔ جس پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کیا اور مقدمہ درج کر کے قانونی کاروائی شروع کی۔ ملزم کو سیشن کورٹ کی جانب سے سزائے موت سزا سنائی گئی۔ تمام تر رحم کی اپیلیں خارج ہونے کے بعد مجرم بشیر حسین کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ مجرم کو پھانسی دینے کے بعد لاش کو ورثہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog