بجلی کا بڑا بریک ڈاﺅن ، پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے بیشترعلاقوں کی بجلی بند

Published on December 12, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 274)      No Comments

news-1418382474-1315اسلام آباد(یو این پی) نیشنل پاورکنٹرول سسٹم میں فنی خرابی کی وجہ سے تربیلاسے لاہور تک بجلی کی فراہمی بند ہوگئی ہے جبکہ بحالی کیلئے مزید پانچ سے چھ گھنٹے درکار ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ٹرانسمشن لائن میں خرابی کے بعد تربیلا اور منگلاپاورہاﺅسز سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے اور خرابی دورہونے تک فراہمی معطل رہے گی ۔ بجلی معطل ہونے کی وجہ سے اسلام آباد سمیت پنجاب اورخیبرپختونخواہ کے کئی علاقوں میں بجلی بند ہوگئی ،پارلیمنٹ ہاﺅس کی بجلی بندبھی بند ہوگئی جس پر بیک اپ جنریٹربھی لوڈ نہ اُٹھاسکااورپارلیمنٹ کے باہر لگے سکینرزبھی بند ہوگئے ۔

غازی بروتھا اور تربیلا ڈیم کے بریک ڈاؤن کی وجہ سے پنجاب کے تمام آئی پی پیز بھی بند ہو گؕئے ہیں جبکہ وزیراعظم نواز شریف نے نوٹس لیتے ہوئے فوری رپورٹ طلب کر لی ہے۔

این ٹی ڈی سی حکام کے مطابق بجلی کی بحالی کے لیے کام جاری ہے اور مزید پانچ سے چھ گھنٹے لگ سکتے ہیں ۔
وزارت پانی وبجلی کے ترجمان نے خرابی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ جنوبی اضلاع میں بجلی کی فراہمی جاری ہے ، شمالی اضلاع میں فراہمی کے لیے کام شروع کردیاگیا۔
نجی ٹی وی چینل کے ذرائع کے مطابق طلب کے مقابلے میں بجلی کی پیداوارکم ہونے کی وجہ سے بریک ڈاﺅن ہواہے اور بحالی میں 10گھنٹے تک کا وقت لگ سکتاہے کیونکہ تاحال خرابی کی نشاندہی نہیں ہوسکی ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes