طاہر القادری نے پندرہ جون کو وطن واپسی کا اعلان کر دیا

Published on June 8, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 388)      No Comments

1
لاہور (یو این پی) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاو¿ن کی شفاف انکوائری تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ حکمران عوام کی عدالت میں جواب دہ ہیں۔ طاہر القادری نے 15جون کو وطن واپسی کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق کینیڈا سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے طاہر القادری نے ایک مرتبہ پھر سانحہ ماڈل ٹائون کی شفاف انکوائری کا مطالبہ کرتے ہوئے حکومت کو قصور وار ٹھہرایا۔ انہوں نے پندرہ جون کو واپسی کا اعلان کیا اور کہا کہ سترہ جون کو لاہور مال روڈ پر دھرنا دیں گے۔طاہر القادری نے ضرب عضب کی کامیابیوں پر پاک فوج اور چیف آف آرمی سٹاف کے کردار پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ جس طرح پاک فوج نے قربانیاں دی ہیں اس پر فوج مبارکباد کی مستحق ہے۔ طاہر القادری کا کہنا تھا کہ احتجاج ان کا حق ہے۔ پنجاب حکومت کوئی بھی رکاوٹ ڈالنے سے باز رہے۔ دھرنا پر امن ہوگا۔ اس کی گارنٹی دیتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes