خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں شیریں مزاری کو ٹریکٹر ٹرالی کہہ دیا

Published on June 8, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 362)      No Comments

2
اسلام آباد  (یو این پی) قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ارکان کی جانب سے انتہائی غیر مناسب اور غیر ذمہ دارانہ الفاظ کی تکرار کا معاملہ سامنے آگیا ہے۔ خواجہ آصف نے تحریک انصاف کی رکن اسمبلی شیریں مزاری کے خلاف غیر محتاط الفاظ داغ دیے۔تفصیلات کے مطابق بیس کروڑ عوام کے نمائندہ ایوان میں تمام حدیں پار کر گئے۔ حکمران جماعت کے جوشیلے رکن خواجہ آصف خود پر قابو نہ رکھ پائے اور غیر محتاط الفاظ ہی استعمال کر گئے۔شیریں مزاری کےخلاف دیے گئے بیانات کے بعد ایوان میں ہنگامہ شروع ہو گیا۔ افسوسناک امر یہ ہے کہ تلخ جملوں کے تبادلے کے دوران مسلم لیگ نون اور تحریک انصاف کے ارکان بھی میدان میں اتر آئے اور ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کرنے لگے۔بات یہاں ہی ختم نہیں ہوتی۔ خواجہ آصف کی غیر محتاط گفتگو پر تحریک انصاف والوں نے بھی ترکی بہ ترکی جواب داغے جس کے نتیجے میں قومی اسمبلی مچھلی منڈی کا منظر پیش کرنے لگی۔ اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی نے ارکان کو سیٹ پر بیٹھنے کی تلقین کی تو تحریک انصاف کے ارکان اسپیکر سے بھی الجھ پڑے۔ادھر کپتان کی ٹیم کے سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق نے خواجہ آصف کو الٹالٹکانے کی بات تک کر ڈالی اورانتہائی سخت اور غیر محتاط ردعمل دے ڈالا۔اسپیکر ایاز صادق نے خواجہ آصف کی جانب سے شیریں مزاری کے لئے استعمال کئے گئے الفاظ ایوان کی کارروائی سے حذف کرا دیے۔ تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی شیریں مزاری نے کہا ہے کہ خواجہ آصف میں کچھ شرم و حیا ہوتی تو وہ ایسی بات نہ کرتے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme