پنجاب حکومت سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کر رہی ہے رانا نثار راٹھ

Published on July 6, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 78)      No Comments

رائیونڈ(یواین پی ) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنماءرانا نثار راٹھ نے کہا کہ پنجاب حکومت عوام کو لالی پوپ دیکر دھاندلی اور سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کر رہی ہے،عمران خان ہر حلقہ میں خود جا رہے ہیں، انہیں عوام کی بھرپور حمایت حاصل ہے،یہ بات خوش آئند ہے کہ ووٹر خود تحریک انصاف کے پلیٹ فارم پر آکر متحد ہورہا ہے ، وہ لاہور ضمنی الیکشن کی مہم کے بعد سلطانکے پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کر رہے تھے، انہوں نے مزید کہا کہ کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ضمنی الیکشن تک نہ تو کوئی ڈویلپمنٹ کا کام ہو سکتا ہے اور نہ ہی ٹرانسفر پوسٹنگ مگر حکومت اس کی خلاف ورزی کر رہی ہے، عمران خان کی خصوصی حدایت کہ تمام اراکین اسمبلی وزیر اعلیٰ کے الیکشن تک ملک سے باہر نہیں جائیں گے، اجلاس میں لیڈر آف اپوزیشن سبطین خان، ڈپٹی اپوزیشن لیڈر محمد بشارت راجہ، ڈپٹی اپوزیشن لیڈر میاں اسلم اقبال چوہدری ظہیر الدین، فیاض الحسن چوہان، وسیم خان بادوزئی، علی عباس، محسن لغاری، سمیت دیگر اپوزیشن کے ممبران اسمبلی بھی موجودتھے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes