ہیلری ٹرمپ سے آگے نکل گئیں،سروے پول

Published on June 8, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 366)      No Comments

5
واشنگٹن(یو این پی) امریکی صدارتی انتخابات کے لیے تیاریاں عروج پر ہیں۔ غیرملکی خبرایجنسی کے سروے میں ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن 10 پوائنٹس سے ری پبلیکن ہریف ڈونلڈ ٹرمپ سے آگے ہیں۔غیرملکی خبرایجنسی کے آن لائن سروے پول میں 44.3 افراد نے ہیلری کلنٹن کی حمایت کی ہے۔ انھوں نے کہاہےکہ وہ ہیلری کلنٹن کو ووٹ دینا پسند کریں گے۔  اس سروے پول میں 34.7 فیصد لوگوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے حق میں فیصلہ دیا ہے۔ 20.9 فیصد لوگوں نے کہاہےکہ وہ ان دونوں میں سے کسی کو بھی ووٹ نہیں دیں گے۔اس سروے پول کے نتائج اس بات کو بھی ظاہرکرتے ہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی وفاقی جج کے حوالے سے بیانات ان کی انتخابی مہم کو نقصان پہنچاسکتے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے انڈیانا کے میکسیکن گھرانے میں پیداہونےوالے امریکی جج کے فیصلے کو جانبدار قراردیا تھا۔ اس جج کی عدالت میں ڈونلڈ ٹرمپ کی یونی ورسٹی میں فراڈ کے مقدمات کی سماعت  ہوئی تھی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题