محراب پور کے ڈاکٹر پولیس کے ہاتھوں‌ لٹ گئے

Published on February 9, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 345)      No Comments

محراب پور (یواین پی )رورل ہیلتھ سینٹر محراب پور کے ڈاکٹر زاہد حسین شیخ ڈیوٹی پر اسپتال جاتے وقت حفاظت پر معمور پولیس کے ہاتھوں لٹ گٸے۔ڈاکٹر زاہد شیخ نےیواین پی کے نماٸندہ کو بتاتے ہوۓ کہا کہ وہ کل رات تقریباً 11:00 بجے ایمرجنسی ڈیوٹی پر اسپتال جارہے تھے کہ راستے میں حفاظت پر معمور ایس ایچ او سجاد اکبر نے انہیں چیکنگ کے بہانے روکا اور ان سے موباٸل اور ان کا پرس لیکر انہیں بہت دیر تک روکے رکھا۔ بعد از ان کے پرس سے 3 ہزار روپے نکال کر پرس اور موباٸل واپس کردیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ان کے ساتھ ہونے والی بدتمیزی پر کورٹ میں ایس ایچ او سجاد اکبر کے خلاف قانونی کارواٸی کریں گے۔جب ان لوٹ مار کے ماہر ایس ایچ او سے گریڈ 17 کا آفیسر نہیں بچ سکا تو سوچیں یہ ایس ایچ او عام شہری کے ساتھ کیا سلوک کرتا ہوگا۔یاد رہے کہ جب سے ایس ایچ او سجاد اکبر نے محراب پور کے تھانے کا چارج سنبھالا ہے اس دن سے چوری، رہزنی، اور لوگوں پر دن دھاڑے قتل کی وارداتوں میں اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے اور موصوف ہیں کہ ڈاکٹروں کو لوٹ مار کا نشانہ بنانے میں مصروف ہیں ویسے ایس ایچ او صاحب پوچھنا یہ تھا کہ آپ جناب سے آۓ روز ہونے والی چوری اور رہزنی کی وارداتوں میں ملوث چور تو پکڑے نہیں جاتے تو اب آپ شہر کے شریف لوگوں کو ہراساں کرکے کیا ثابت کرنا چاھتے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog