کراچی:(یو این پی) شاہین ائیر لائنز کی اسلام آباد سے مانچسٹرجانے والی پرواز کو فنی خرابی کے باعث کراچی ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی، جہا ز میں سوار 150 مسافر اور عملے کے تمام ارکان مکمل طور پر محفوظ رہے، سول ایوی ایشن کے مطابق اسلام آباد سے پرواز کے فوراً بعد طیارے کے ٹائر کے ٹکڑے رن وے سے ملے، جس کے باعث پائلٹ کو فوری طور پر ہنگامی لینڈنگ کیلئے کہا گیا، سی اے اے کے مطابق طیارہ مانچسٹر بھی لینڈ کرسکتا تھا تاہم بھاری جرمانے سے بچنے کیلئے اسے کراچی ائیرپورٹ پر اتار لیا گیا، واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیدیا گیا ہے۔