پنجاب حکومت رمضان بازاروں کے ذریعے عوام کو اشیائے خوردونوش سستے داموں مہیا کرر ہی ہے ڈی سی او وہاڑی علی اکبر بھٹی

Published on June 11, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 403)      No Comments

index
وہاڑی(یواین پی)ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر علی اکبر بھٹی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت رمضان بازاروں کے ذریعے عوام کو اشیائے خوردونوش سستے داموں مہیا کرر ہی ہے مارکیٹ کمیٹی کی رمضان بازار فیئر پرائس شاپس پر فروخت ہونے والی دال چنا اور بیسن پر 20روپے فی کلو گرام کی خصوصی سبسڈی دی گئی ہے یہ بات انہوں نے وہاڑی رمضان بازار کا معائنہ کرتے ہوئے کہی ای ڈی او زراعت چودھری مشتاق علی ، ٹی ایم او میاں اظہر جاوید ،ٹی او آر راؤ نعیم خالد، سیکریٹری مارکیٹ کمیٹی محمد اعجاز سلیم منیس بھی اس دوران موجود تھے ڈی سی او علی اکبر بھٹی نے کہا کہ رمضان بازاروں میں مارکیٹ کمیٹی فیئرپرائس شاپس پر ضلعی انتظامیہ وہاڑی کی طرف سے اشیائے خوردونوش کی مقرر کردہ قیمتوں پر سبسڈی دی جا رہی ہے کھجور ، دال ماش، دال مسور پر پنجاب حکومت10روپے جبکہ بیسن اور دال چنا پر 20روپے کی سبسڈی دی جا رہی ہے مارکیٹ کمیٹی ہی کی طرف سے رمضان بازاروں میں قائم کردہ فےئر پرائس شاپس پر آلو، پیاز، ٹماٹر، کریلہ ، بھنڈی ، کدو،سیب، کیلا،سفید چنا ، ثابت مسور،باسمتی چاول بھی عام بازار کی نسبت سستے داموں دستیاب ہیں گھی کے مختلف برانڈ انڈسٹری ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے مقررکردہ نرخوں پر گھی ملز مالکان اور گھی ڈیلر ایسوسی ایشن کے تعاون سے 10روپے کی رعایت دی جا رہی ہے چینی55روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے جبکہ10کلو گرام آٹے کا تھیلا290روپے میں دستیاب ہے علاوہ ازیں ڈی سی او علی اکبر بھٹی نے دی پی او عازی صلاح الدین کے ہمراہ علی الصبح وہاڑی سبزی منڈی کا معائنہ کیا اور پھلوں سبزیوں کی نیلامی کی مانیٹرنگ کی انہوں نے سبزی منڈی میں بیت الخلاء جلد تعمیر کرنے ، چھڑکاؤ کرنے،پھڑیوں اور آڑھتیوں کی تعداد اور فہرستیں فوری فراہم کرنے کی ہدایت کی

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes