حضرت کریم اللہ شاہ قادری ؒ کے سجادہ نشین کی دورحاضرکے عظیم روحانی پیشوامسعوداحمدصدیقی سے بیعت صحبت

Published on June 11, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 406)      1 Comment

Capture
فیصل آباد (یواین پی)اسلام کواس کی حقیقی روح کیمطابق فروغ دینامشائخ عظام (اولیاء اللہ )ہی کامشن رہاہے ،جس میں وہ راہ حق کے سالکین کومقام مشاہدہ پر فائز کرکے اللہ ورسولﷺ کی بارگاہ اقدس سے منظور کرواتے ہیں ۔انسانوں کو اللہ ورسولﷺ کی بارگاہ اقدس تک پہنچانا انبیاء کرام ؑ کامشن رہاہے ،دورحاضرمیں صدیقی لاثانی سرکارکاراہ حق کیلئے ایک ماہ کااعلان ،اللہ ورسولﷺ کی بارگاہ اقدس میں ان کی محبوبیت کاواضح ثبوت بھی ہے اورحقیقی وارث الانبیاء ہونے کی دلیل بھی ہے۔ان خیالات کااظہار بھارت کی مشہورومعروف خانقاہ حضرت کریم اللہ شاہ قادری ؒ کے سجادہ نشین پیر سید سلیمان توکلی شاہ قادری نے کوآرڈینیٹرانجنےئر عمران خان نقشبندی اوران کے وفدکیساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید روحانی فیوض وبرکات کے حصول کیلئے صدیقی لاثانی سرکارسے بذریعہ بیعت پیپر (بیعت صحبت)کی سعادت حاصل کی اورتنظیم مشائخ عظام پاکستان میں شمولیت کااعلان بھی کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہاکہ فرو غ اسلام(روحانیت) کیلئے تمام سلاسل طریقت کے مشائخ کوایک پلیٹ فارم پر متحد کرنا ،نکل کرخانقاہوں سے اداکررسم شبیری کاعملی مظاہرہ ہے۔مرکزی مجلس شوریٰ تنظیم مشائخ عظام پاکستان نے پیر سید سلیمان توکلی شاہ قادری کی تنظیم مشائخ عظام میں شمولیت کوخوش آئندقراردیااوربھارت میں روحانیت کے فروغ میں ایک سنگ میل کی حیثیت قراردیا۔

Readers Comments (1)
  1. mazhar abbas says:

    GREAT EFFORT BY DR KHURRAM SAHIB,ALLAH ALMIGHTY BLESS U ALOT,UR FAMILY AND YOUR LOVERS AS WELL





Free WordPress Theme

Free WordPress Themes