پاکستان کا شاہین 3 بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

Published on March 9, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 458)      No Comments

123راولپنڈی (یو این پی) پاکستان نے زمین سے زمین پر مار کر نے والے شاہین 3بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا۔ فوج کے ادارہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق بیلسٹک میزائل شاہین تھری 2750کلومیٹر تک اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنا سکتاہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شاہین تھری جوہری اورروایتی وار ہیڈ لے جانے کی بھی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے اور میزائل کا کامیاب تجربہ بحیرہ عرب میں کیا گیا ہے۔شاہین تھری کے کامیاب تجر بے کے بعد پاکستان نے دفاعی میدان میں ایک بڑی کامیابی حاصل کر لیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes