طورخم بارڈر پر افغانستان کی طرف سے حملے افسوسناک ہے،

Published on June 13, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 347)      No Comments

04
پڑوسیوں کو اتنا بتا دینا چاہیے کہ ہم اپنادفاع کرنا جانتے ہیں؛سینیٹر بابر اعوان
اسلام آباد (یو این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ طورخم بارڈر پر افغانستان کی طرف سے حملے افسوسناک ہے۔ آرمی چیف کے احکامات کی وجہ سے کوئی غیرملکی پاکستان کی حدود میں قانونی سفری دستاویزات کے بغیر داخل نہیں ہو سکے گا۔ پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پڑوسیوں کو اتنا بتا دینا چاہیے کہ ہم اپنادفاع کرنا جانتے ہیں اس سے قبل افغانستان سے لوگ بغیر سفری دستاویزات کے پاکستان آ سکتے تھے مگر آرمی چیف کے احکامات کے بعد اب کوئی غیرملکی طورخم بارڈر کے راستے بغیر سفری دستاویزات کے پاکستان نہیں آ سکتا یہی وجہ ہے اب آئے روز افغانستان کی طرف سے اسی قسم کی کارروائیاں کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے آرمی چیف نے درست فیصلہ کیا ہے، وطن کی سلامتی عزیز ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس حوالے سے مضبوط موقف اپنانا ہو گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题