فیصل آباد،مسلح ڈاکوؤں نے دوران ڈکیتی مزاحمت پر ڈرائیور کوقتل کردیا

Published on May 21, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 57)      No Comments

سی پی او ڈی آئی جی عثمان اکرم گوندل کا نوٹس،ایس پی مدینہ ٹاؤن سے رپورٹ طلب کرلی
فیصل آباد (یو این پی/ایم ایس مہر)چک جھمرہ کے علاقہ میں مسلح ڈاکوؤں نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے میانوالی کے رہائشی ڈرائیور کوقتل کردیا، سی پی او ڈی آئی جی عثمان اکرم گوندل کا تھانہ چک جھمرہ کے علاقہ میں ہونے والی ڈکیتی قتل کی واردات پر نوٹس،ایس پی مدینہ ٹاؤن سے رپورٹ طلب کر لی،ملزمان کی گرفتاری کے لئے آئی ٹی ماہرین سمیت پولیس افسران کی خصوصی ٹیم تشکیل دے دی،تھانہ چک جھمرہ کے علاقہ میں ڈکیتی کے دوران قتل کی واردات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی عثمان اکرم گوندل نے ایس پی مدینہ ٹاؤن سے رپورٹ طلب کر لی،سی پی او کو بتایا گیا کہ میانوالی کا رہائشی ڈرائیور محمد عثمان سکنہ ضلع میانوالی فائرنگ سے قتل ہو گیا،سی پی او عثمان اکرم گوندل نے فوری طور پر ایس پی مدینہ ٹاؤن کی سربراہی میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی جس میں ڈی ایس پی نشاط آباد،ایس ایچ او تھانہ چک جھمرہ اور آئی ٹی ماہرین شامل ہیں،سی پی او عثمان اکرم گوندل نے اس واردات کو ٹریس کرنے اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا کہ ڈکیتی کے دوران قتل جیسی سنگین واردات نا قابل برداشت ہے،پولیس کو ہر صورت دی گئی ڈیڈ لائن میں واردات ٹریس کر کے ملزمان کو گرفتار کرنا ہو گا،سی پی او عثمان اکرم گوندل نے کہا کہ میں خود اس واردات کو ٹریس کرنے،ملزمان کی گرفتاری کے لئے اٹھائے جانے والے پولیس اقدامات کا فالو اپ لوں گا،ایس پی مدینہ ٹاؤن مجھے براہ راست پولیس کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ رکھیں گے،سی پی او نے کہا کہ اس واردات کو ٹریس کرنے،ملزمان کی گرفتاری میں کسی قسم کی غفلت،سستی ناقابل برداشت ہو گی جو پولیس والا سستی،غفلت کا مرتکب پایا گیا اس کے خلاف سخت محکمانہ احتسابی کارروائی ہو گی۔

 

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes