وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی چین کے صدر شی جن پنگ کو 63 ویں سالگرہ پر مبارکباد

Published on June 16, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 372)      No Comments

images
لاہور(یو این پی) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے چین کے صدر شی جن پنگ کو 63 ویں سالگرہ پر مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے چین کے صدر کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور ان کی صحت اور درازی عمر کی دعا کی ہے۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا کہ صدر شی جن پنگ نے اپنے ویژن کے باعث چین کو قلیل عرصے میں دنیا کی مضبوط معیشت بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور چین کے صدر کی جانب سے پاکستانی عوام کیلئے عظیم الشان تحفہ ہے جسے پاکستانی عوام کبھی فراموش نہیں کرسکتے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes