مئی کے پہلے اور دوسرے ہفتے میں آندھیوں سمیت بارش کا امکان

Published on April 23, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 294)      No Comments

کراچی(یو این پی) محکمہ موسمیات نے آئندہ تین روز تک موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ آئندہ ہفتے بادل چھائے رہنے، ٹھنڈی ہوائیں چلنے اور بارش ہونے کا امکان ہے۔صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، تاہم ڈیرہ غازی خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مئی کے پہلے اور دوسرے ہفتے میں آندھیوں سمیت بارش کا امکان ہے جس کے باعث شہر کا درجہ حرارت 35 سے 37 سینٹی گریڈ رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق مئی کے آخری ہفتے میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جائے گا، تاہم آدھا رمضان اچھے موسم میں گزرے گا۔ گزشتہ روز شہر کا درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy