اسپارک کے زیر اہتمام اسٹریٹ چلڈرن سینٹر میں ’’افطار ڈنر بمعہ مینگو پارٹی ‘‘ کا اہتمام

Published on June 17, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 524)      No Comments

Mango
حیدرآباد(یواین پی)بے سہارا بچوں کے حقوق اور ان کی مدد کے لئے کام کرنے والی سماجی تنظیم ’’سوسائٹی فار دی پروٹیٹس آف دی رائٹس ‘‘(اسپارک) کے زیر اہتمام اسٹریٹ چلڈرن ، سول سوسائٹی اور میڈیا کے نمائندوں کے ہمراہ اسٹریٹ چلڈرن سینٹر میں ’’افطار ڈنر بمعہ مینگو پارٹی ‘‘ کا اہتمام کیا گیا ۔ اس موقع پر بے سہارا اور سینٹر کی زیر کفالت بچوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپارک کے منیجر زاہد تھیبو کا کہنا تھا کہ اس افطار ڈنر و مینگو پارٹی کا مقصد اسٹریٹ چلڈرن کو یہ احساس دلانا تھا کہ وہ اس معاشرے کا حصہ ہیں اور موسم کی خوشیوں میں آم پارٹی کا انعقاد امراء کی روایت بنتی جارہی ہے ، ہم نے ان بے سہارا بچوں کے لئے آم پارٹی کا انعقاد کرکے ان کا احساس محرومی دور کرنے کی کوشش کی ہے ۔ انہوں نے اس موقع پر سول سوسائٹی اور میڈیا کے نمائندوں کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے توجہ کے طلب گار ان بچوں کے ہمراہ وقت گذرا ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اسپارک ایسے بچوں کو جو کہ کسی گھریلو یا سماجی وجہ کی بناء پر سڑکوں پر زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں ، انہیں اپنے سینٹر میں نہ صرف تحفظ کرتی ہے بلکہ انہیں معاشرے کا قابل شہری بنانے کیلئے ہنر وتعلیم کے رموز سے آگاہی دینے کیلئے کئی پروگرام بھی شروع کررکھے ہیں ۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت کو چاہئے کہ وہ ان بچوں کے مستقبل کیلئے خصوصی پروگرام مرتب کرے تاکہ ان بے سہارا بچوں کا مستقبل بھی روشن ہو ۔ اس موقع پر موجود بچوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں افطار ڈنر بمعہ آم پارٹی پر خصوصی کا اظہار کیا ۔ ان بچوں میں بڑی تعداد اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والوں کی تھی ۔ ان کا کہنا تھا کہ آج کی افطار و آم پارٹی ہمارے لئے خوشگوار تجربہ ہے ۔ ہمیں احساس ہوا ہے کہ ہم بھی اس معاشرے کا حصہ ہیں اور جس طرح امیروں کے بچے آم کی نعمت سے لطف اندوز ہوتے ہیں اسی طرح آج ہم نے بھی جی بھر کر آم کھائے ہیں ۔ ’’اسپارک ‘‘ کے زیر اہتمام ’’ افطار ڈنر بمعہ آم پارٹی ‘‘ کے انعقاد میں زاہد تھیبو ، علی جاوید ، بینا بلوچ اور دیگر مرکزی کردار ادا کیا ۔ اس موقع پر موجود مہمانوں نے بھی اسپارک کے اس اقدام کی تعریف کی ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes