دل تو بچہ ہے جی: میٹرک کا68سالہ نیپالی طالبعلم

Published on June 18, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 629)      No Comments

04
نیپال (یو این پی) درگاہ کامی نامی 68سالہ نیپالی نے 10وین جماعت میں داخلہ لے کر ثابت کردیا ہے کہ تعلیم حاصل کرنے کیلئے عمر کی کوئی قید نہیں ہوتی ہے۔تفصیلات کے مطابق درگاہ غربت کی وجہ سے اپنی تعلیم مکمل نہیں کر پائے تھے جس کا انہیں ہمیشہ سے دکھ تھا۔تاہم انہوں نے اپنی ادھوری تعلیم مکمل کرنے کی ٹھان لی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ تعلیم مکمل کرنے کے بعد وہ اپنا استاد بننے اک خواب بھی پایہ تکمیل تک پہنچا کے دم لیں گے۔درگاہ کامی کے تمام ہم جماعت 14سے15 سال تک کی عمر کے ہیں اور ان کے استاد بھی ان سے کم عمر ہیں اس کے باوجود درگاہ اپنے عزم پر کاربند ہیں۔ وہ روزانہ لاٹھی کے سہارے ایک گھنٹے کا سفر طے کرکے اپنی علمی پیاس بھجانے کا بندوبست کرتے ہیں۔انہوں نے بتایا ہے کہ وہ اپنی بیوی کی وفات کے بعد تنہائی کا شکار ہوگئے تھے لہذا انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ تعلیم کا اپنا ادھورا سفر پورا کریں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题