اپنے ملک اور قوم کا نام روشن کرناچاہتی ہوں : ویناملک

Published on September 15, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 301)      No Comments

\"14\"

ممبئی ۔۔۔  اداکارہ وینا ملک نے کہا ہے کہ پاکستانی اداکارائیں اُن کا نام استعمال کر کے سستی شہرت حاصل کر رہی ہیں،اپنے ملک اور قوم کا نام روشن کرناچاہتی ہوں ۔نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کے دوران اداکارہ ویناملک نے کہا کہ اُنہوں نے کبھی کسی بھی فنکار پر تنقید نہیں کی، ہر انسان کو اپنے انداز میں جینے کا مکمل حق ہے، اداکارہ میرا اور اداکارہ لیلیٰ لوگوں کے گریبانوں میں ہاتھ ڈالنے کے بجائے اپنے کام پر توجہ دیں تو زیادہ بہتر ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ اُنہوں نے اپنے کام سے اپنی جگہ بنائی ہے، پاکستان میں فلم انڈسٹری کو جان بوجھ کر تباہ کیاگیا، ایسے میں فنکار کیا کریں؟ ہمارا روزی روزگار شوبزانڈسٹری سے وابستہ ہے۔ وینا ملک کاکہنا تھا کہ وہ ہندوستان شہرت حاصل کرنے نہیں آئیں بلکہ کام کرنے آئی ہیں،اُن کے لیے سب سے پہلے پاکستان ہے اور وہ اپنے ملک اور قوم کا نام روشن کرنا چاہتی ہوں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题