موبائل فون کیلئے فلسطینی اسیرہ کے گھرپراسرائیلی فوج کا دھاوا،اہل خانہ کو زدوکوب کیا

Published on March 23, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 235)      No Comments


نابلس (یو این پی)قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس مں بلاطہ پناہ گزین کیمپ میں موجود ایک فلسطینی اسیرہ علا مرشود کے گھر پر دھاوا بولا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسیرہ کے اہل خانہ نے بتایا کہ قابض فوج نے مقامی وقت کے مطابق فجر سے قبل تین بجے ان کے گھر کا گھیراؤ کرکے اس کی تلاشی لی۔ قابض فوج نے گھر میں موجود تمام افراد کو جگایا اور انہیں زدو کوب کرنے کے بعد اسیرہ مرشود کا موبائل بھی تلاش کیا۔ قابض فوج نے تمام افراد خانہ کے موبائل فون کی بھی چھان بین کی۔اسیرہ کے اہل خانہ نے بتایا کہ قابض فوج نے گھرمیں گھسنے کے بعد ہرچیزکو تل پٹ کرکے رکھ دیا۔خیال رہے کہ فلسطینی دو شیزہ علا مرشود کو دو ہفتے قبل حراست میں لیا گیا تھا۔ اسرائیل کی عدالت نے اسے مزید ایک ہفتے کیلئے پولیس کے حوالے کردیا ہے۔علا مرشود کو اسرائیلی فوج نے ایک مقامی حراستی مرکز طلب کیا۔ اکیس سالہ مرشود نابلس کی جامعہ النجاح کی طالبہ ہیں۔ وہ کچھ ہی عرصہ اپنے ایک بھائی اور ہمشیرہ کے ساتھ سعودی عرب سے واپس فلسطین لوٹی تھیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题