پشاور سے غیر قانونی طور پر مقیم 340 افغان باشندے گرفتار

Published on June 20, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 683)      No Comments

333
پشاور(یو این پی) پشاور پولیس نے نے اندرون شہر، کینٹ اور رورل سرکل میں مختلف تھانہ جات کی حدود میں تین دنوں کے دوران بغیر دستاویز پاکستان میں مقیم 340 افغان مہاجرین گرفتار کر لئے۔ ایس ایس پی آپریشنز نے کہا ہے کہ غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز پشاور عباس مجید خان مروت کی خصوصی ہدایات پر اندرون شہر، کینٹ اور رورل سرکل پولیس نے 15 جون سے 18 جون 2016 تک غیر قانونی رہائش پذیر افغان مہاجرین کے خلاف مختلف تھانہ جات کی حدود میں کارروائیاں کرتے ہوئے 340 افغان مہاجرین گرفتار کر لئے جن میں سٹی سرکل نے 135، کینٹ سرکل نے 143 جبکہ رورل سرکل میں 62 افغان باشندوں کی گرفتاری شامل ہے۔ ایس ایس پی آپریشنز پشاور نے کہا کہ پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes