ہارون آباد میں قبضہ مافیا نے شہر میں پنجے گاڑنے کے بعد اب قبرستان کا رخ کر لیا

Published on November 28, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 299)      No Comments

\"NewUNN\"
ہارون آباد(تحصیل رپورٹر )ہارون آباد میں قبضہ مافیا نے شہر میں پنجے گاڑنے کے بعد اب قبرستان کا رخ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ہارون آباد میں ناجائز تجاوزات اور قبضہ گروپوں نے شہر بھر میں اپنی رٹ بنوانے کے بعد اب قبرستانوں میں قبضہ جمانا شروع کر دیا ہے قبرستانوں کے باہر محکمہ اوقاف کی جگہ پر محکمہ کے اہلکاروں اور سیاسی افراد کی ملی بھگت سے پختہ اور عارضی ناجائز تجاوزات عروج پر ہیں ناجائز تجاوزات گروہ نے قبرستان کے دروازوں سمیت مغربی دیوار کے ساتھ ساتھ لوہے کی کانٹے دار تاریں اور کباڑیوں کا بد بودار سامان رکھ دیا ہے جس کی وجہ سے قبرستان میں جنازہ لے کر آنے والوں اور فاتحہ کے لیے آنے والے افراد کو شدید دشواری کا سامنا ہے قاری زبید رسول کے مزار کے قریب پرانی خاردار تاریں زائرین کے لیے شدید تکلیف کا باعث ہیں اہلیان علاقہ نے محکمہ اوقاف اور ٹی ایم اے ہارون آباد کے افسران سے فوری اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes