وزیراعظم کی ضرورت ہی کیا ہے، بلاول بھٹو زرداری

Published on June 22, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 673)      No Comments

02
بھمبر (یو این پی) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جب ملک ایک ماہ سے بغیر وزیر اعظم کے چل سکتا ہے تو وزیر اعظم کی ضرورت ہی کیا ہے۔ حکمران پارلیمنٹ کو بھی اہمیت نہیں دیتے آج جمہوریت اور جمہوری ادارے کمزور ہیں۔ موجودہ حکومت بادشاہت کے انداز میں چل رہی ہے۔ کشمیر الیکشن مفاد پرستوں کے خلاف ریفرنڈم ہے۔ جو مجھے تسلیم کرنے کی لئے تیار نہیں ان کا چیلنج قبول کرتا ہوں۔ بھمبر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج بے نظیر بھٹو کی سالگرہ ہے۔ وہ آج ہمارے ساتھ نہیں ہیں لیکن ہمارے دل کی دھڑکن ہیں۔ ایسی کم شخصیات ہوتی ہیں جو زندگی میں بھی بے نظیر ہوں اور مر کر بھی بے نظیر ہوں انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو پاکستان کی اور مسلم دنیا کی پہلی وزیر اعظم بنی۔ انہوں نے آمریت کے خلاف بہت جدوجہد کی ہے انہوں نے کہا کہ میں سیاست کو عبادت کا درجہ دیتا ہوں‘ میری سیاست نظریاتی ہے جو غریبوں ‘ کسانوں‘ مزدوروں اور مظلوموں کیلئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب نے سیاست کرنی ہے تو بے نظیر سیاست کرنی ہے۔ انہوں نے کہاکہ میڈیا میں پروپگینڈہ ہو رہا ہے کہ کوئی کہہ رہا ہے پیپلز پارٹی ختم ہو گئی ہے کوئی کہہ رہا ہے نظر نہیں آ رہی اور کوئی کہہ رہا ہے بلاول بھٹو کیلئے سیاست کرنا ممکن ہی نہیں ہے۔ بے نظیر بھٹو کا بیٹا ہوں نہ شہید کرتے ہیں اور نہ نظریات ختم ہوتے ہیں‘ جلد پنجاب‘ بلوچستان اور کے پی کے میں جاؤں گا عوام نہ ذوالفقار علی بھٹو کو بھول سکتے ہیں اور نہ ہی بے نظیر بھٹو کو بھول سکتے ہیں۔ پیپلز پارٹی بے نظیر سیاست چاہتی ہے پاکستان جمہوریت سے مکمل کیا جاتا ہے تو حالات آج ایسے نہ ہوتے میاں صاحب نے میثاق جمہوریت کو بھلا دیا ہے اسی وجہ سے جمہوری ادارے آج بھی کمزور ہیں تخت شریف نہیں چاہتا کہ جمہوری ادارے مضبوط ہوں‘ یہ پارلیمنٹ کو اہمیت نہیں دیتے انہوں نے کہا کہ کہنے کو جمہوریت ہے لیکن انداز حکمرانی تخت شریف کی بادشاہت جیسی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایسا معاشی نظام چاہتے ہیں جو مساوات پر مبنی ہو‘ ہاں یکساں مواقع سب کیلے ہوں ہم اقتدار میں آئے تو مرغی سے دالیں سستی ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک ایک ماہ سے بغیر وزیر اعظم کے چل رہا ہے تو وزیر اعظم کی ضرورت کیا ہے۔ ملک کو بے نظیر وزیراعظم کی ضرورت ہے جو دنیا کی آنکھوں میں انکھیں ڈال کر بات کر سکیں پھر کوئی بھارتی گجرات والا ہمیں دہشت گردوں سے متعلق لیکچر نہ سنا سکے۔ کشمیر الیکشن مفاد پرستوں کے خالف ریفرنڈم ہے اس الیکشن میں جیت تیر کی ہوگی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes