ہریتک روشن کی اہلیہ سوزانے خان میکے چلی گئی

Published on September 14, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 223)      No Comments

\"6\"
ممبئی ۔۔۔  ہریتک روشن اور ان کی اہلیہ سوزانے میں ایک بار پھر ازدواجی مسائل اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔ سوزانے خان ہریتک کے ساتھ ناراض ہو کر میکے چلی گئی ہیں ۔سوزانے کے اپنے میکے میں شفٹ ہو جانے کی خبر نے سوزانے اور ہریتک کے درمیان اختلافات کی افواہوں کا بازار گرم کر دیا ہے لیکن اصل وجہ سوزانے کے والد کی طبعیت کی خرابی ہے جس کی وجہ سے ہریتک کی بیگم وہاں گئی ہے۔ افواہوں کا بازار گزشتہ ہفتے اس وقت گرم ہوا جب ہریتک کی سالگرہ کی تقریب میں سوزانے اپنی ماں کے ساتھ آئی اور کیک کٹنے کے فوری بعد تقریب سے واپس چلی گئی کیونکہ اس کو اسی رات پیرس کے لیے فلائٹ پکڑنا تھی۔ خبر یہ بھی ہے کہ ہریتک کے گھر میں تزئین نو کا کام بھی شروع ہے جس کی وجہ سے سوزانے بچوں سمیت اپنے والدین کے گھر شفٹ ہوئی ہے جو اس کے گھر سے چند فرلانگ کے فاصلے پر موجود ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题