وزیراعظم وصدر ممنو ن حسین کا امجد صابری کی شہادت پر اظہار افسوس

Published on June 22, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 337)      No Comments

5
لاہور(یو این پی) معروف نعت خواں اور قول امجد فرید صابری کی شہادت پرصدر ممنو ن حسین، قائم مقام صدر رضا ربانی، وزیراعظم نواز شریف، سابق صدر آصف زرداری ، بلاول بھٹو، عمران خان،طاہر القادری، امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور چاروں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ نے اظہار افسوس کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ ان رہنماوں نے اپنے پیغامات میں کہا ہے کہ امجد فرید صابری کا قتل انسانیت کا قتل ہے۔ قاتلوں نے ایک معصوم شخص کو نشانہ بنا کر کراچی کا امن خراب کرنے کی کوشش کی۔ دہشتگردوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچانے تک قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اپنا آپریشن جاری رکھنا ہوگا۔ ان رہنماوں کا مزید کہنا تھا کہ امجد صابری کی یادیں ہمیشہ ہمارے ساتھ رہیں گے۔ ایسا لگ رہا ہے جیسے ہمارا اپنا کوئی پیارا بچھڑ گیا۔ان رہنماوں نے ان کے بلند درجات کیلئے دعا کی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog