محکمہ موسمیات کی اگلے ہفتے سے مون سون کی باقاعدہ بارشوں کی پیشگوئی

Published on June 23, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 1,043)      No Comments

Px28-020 ISLAMABAD: Dec28 – A man crossing the road during rain in the capital as the weather turned extremely cold after the rain. ONLINE PHOTO by Muhammad Asim

اسلام آباد(یواین پی)محکمہ موسمیات نے اگلے ہفتے سے مون سون کے باقاعدہ بارشیں شروع ہونے کی پیشگوئی کر دی، پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں مزید بارشیں ہونگی۔ موسم کی تازہ ترین صورتِ حال کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ہزارہ، مالاکنڈ، پشاور، مردان، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن، فاٹا، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ ساہیوال، ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان، کوئٹہ، ژوب، سبی، نصیرآباد، سکھر، لاڑکانہ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوٴں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔ اس دوران پشاور، کوہاٹ، بنوں، گوجرانولہ، لاہور ڈویژن میں چند مقامات پر موسلا دھار بارش کابھی امکان ہے۔ آئندہ 48 گھنٹوں میں راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان ہزارہ،پشاور، مردان، کوہاٹ، مالاکنڈ، ڈی آئی خان، بنوں، کوئٹہ ،ژوب، سبی، نصیرآباد، سکھر، لاڑکانہ ڈویژن، فاٹا، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوٴں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں بالائی پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخواہ، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہواوٴں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش منڈی بہاولدین 63، جھنگ 55، نورپور تھل 49، منگلا 43، سیالکوٹ(ائیرپورٹ 39، کینٹ 09)، لیہ 36، گوجرانوالہ 28، جہلم 23، جوہر آباد 17، ٹوبہ ٹیک سنگھ 10، راولپنڈی ( چکلالہ 09، شمس آباد 05)، اسلام آباد (بوکرہ 08، زیروپوئنٹ، گولڑہ 05، سید پور 02)، مری 08، لاہور (سٹی 06، ائیرپورٹ 01)، فیصل آباد 05، گجرات 04، چکوال 03، بھکر 02، خیبر پختونخوا: کوہاٹ 35، بالاکوٹ 21، مالم جبہ 14، بنوں 11، میر کھانی 07، کالام 06، ڈی آئی خان 03، پارا چنار، دروش 02، دیر، کاکول 01، مظفر آباد 14، کوٹلی 07، گڑھی دوپٹہ 06، راولا کوٹ 04، ہنزہ 02، گلگت، بگرٹ 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog