کورونا کے وار جاری، اداکارہ سنبل اقبال بھی کورونا کا شکار

Published on July 31, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 142)      No Comments

لاہور(یواین پی) اداکارہ اور ماڈل سنبل اقبال بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں، ان کا کووڈ 19 ٹیسٹ مثبت آگیا۔انسٹاگرام پر سنبل نے مداحوں کو اپنی صحت سے متعلق آگاہ کیا اور اپنی صحتیابی کیلئے دعا کی درخواست کی۔انھوں نے لکھا کہ کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، جبکہ مداحوں سے احتیاط برتنے کی اپیل کی۔سنبل نے اپنے مداحوں سے ان کے لیے جلد صحتیابی کے لیے دعا کرنے کی بھی درخواست کی۔ان کی اس پوسٹ پر ان کے مداحوں کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا، کسی نے ان کی خیریت دریافت کی تو کوئی جلد صحتیابی کے لیے دعا کرتا دکھائی دیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog