پولیس عوام کے جان ومال کی محافظ ہے لہذااس سے خوف کھانے کی بجائے اس پرمکمل اعتمادکریں ڈی پی اوجھنگ ہمایوں مسعود سندھو

Published on June 23, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 392)      No Comments

Dg
جھنگ(شفقت اللہ سے)ڈی پی اوجھنگ ہمایوں مسعود سندھو نے عوام کوانصاف کی فراہمی ،ان کے مسائل اولین ترجیح پرحل کرنے کیلئے تھانہ صدرکے علاقہ موضع کھیوہ میں کھلی کچہری کاانعقادکیاکھلی کچہری کاآغاز تلاوت کلام پاک سے کیاگیا اس موقع پر،ایس ایچ اوتھانہ صدربابرنوازانسپکٹر،تفتیشی افسران ،سابق ایم پی اے سلطان سکندر بھروانہ ،چئیرمین یونین کونسل کھیوہ نواز بھروانہ ،سابق ناظم شعیب شاہ اوردیگر سائلین کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پرڈی پی او نے کہاکہ کھلی کچہری کامقصد عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کئے جائیں انہوں نے کہا عوام کے تعاون کے بغیرمجرموں اور شرپسندوں کامحاسبہ مشکل عمل ہے پولیس عوام کے جان ومال کی محافظ ہے لہذااس سے خوف کھانے کی بجائے اس پرمکمل اعتمادکرتے ہوئے اپنی شکایات کے سلسلہ میں رجوع کریں انہوں نے تفتیشی افسران کوہدائت کی کہ پولیس سنگین نوعیت کے مقدمات کی تفتیش میرٹ پرشفاف اور جدیدخطوط پرکی جائے اورانصاف کی فراہمی میں ایمانداری سے کام لیاجائے کھلی کچہری میں مختلف افراد کی طرف سے شکایات موصول ہوئیں جن پرڈی پی اونے موقع پراحکامات جاری کئے ایک شخص کی طرف سے شکایت کی گئی کہ اس نے ایک پلاٹ خریداتھا جس کی قیمت موقع پر اداکردی تھی مگر الزام علیہ پلاٹ کاانتقال/رجسٹری سائل کے نام نہ کروارہاہے جس پرڈی پی او نے ایس ایچ او تھانہ صدرکو انکوائری کرنے کے احکامات صادرکئے،ایک عورت کی طرف سے شکایت کی گئی کہ کچھ عرصہ قبل اس کی بچی اغواہوگئی تھی جوواپس آگئی مخالف فریق ہراساں کررہاہے اور کاروائی سے منع کرنے کے لئے دھمکیاں دے رہے ہیں جس پر ڈی پی او نے ایس ایچ اوتھانہ صدر کو انکوائری کرنے کے احکامات دئیے ،ایک شخص کی طرف سے شکایت کی گئی کہ پولیس چوکی مکھیانہ کے اہلکاربے قصور لوگوں کوگرفتارکرکے انہیں گاڑی پربٹھاکر مختلف جگہوں پرلے جاتے ہیں اور پیسے لے کرچھوڑ دیتے ہیں جس پرڈی پی ا و نے موقع پر ایس ایچ اوتھانہ صدرکوہدایات جاری کیں کہ اس معاملہ کوذاتی دلچسپی سے چیک کرکے رپورٹ دیں ۔ڈی پی او نے ایس ایچ او تھانہ صد رکوہدایات جاری کیں کہ سبز نمبر پلیٹ اور کالے شیشے والی گاڑیوں کی خصوصی طور پرچیکنگ کی جائے منشیات فروشوں کے خلاف سرگرمیاں تیز کریں مجرمان اشتہاری خصوصاََ اے کیٹگری کی گرفتاری عمل میں لائیں مخبری کا نیٹ ورک وسیع کریں انہوں نے عوام سے کہا کہ جرائم کے خاتمہ کے لیے عوام کا تعاون از حد ضروری ہے جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی کے لیے میرے ذاتی نمبر پرایس ایم ایس کریں آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔ ایس ایچ او تھانہ صدرکوہدایت ہوئی کہ اپنے علاقہ کے نمبرداران/کونسلرزسے میٹنگ کرکے ٹھیکری پہرہ کے نظام کوفعال کیاجائے۔

بائی پاس شہریوں کیلئے وبال جان، حادثات میں آئے روز اضافہ
جھنگ۔۔۔بائی پاس شہریوں کیلئے وبال جان، حادثات میں آئے روز اضافہ ۔بائی پاس کے کناروں پر لگے بلاکس اور سڑکوں کے درمیان میں ریفلیکٹرز اور سپیڈ بریکر اینٹیں لگوائی جائیں،شہریوں کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق جھنگ شہر کے گرد بننے والا بائی پاس روڈ جو کہ سرگودھا روڈ،چنیوٹ روڈ،فیصل آباد روڈ ،ٹوبہ روڈ اور بھکر روڈ کو باہم ملاتا ہے سے جتنے بھی چوک مین روڈز سے بنتے ہیں اور بائی پاس روڈ پر ٹریفک حادثات میں آئے روز بے پناہ اضافہ ہو رہا ہے جس پر شہریوں اور دیگر حلقوں نے سنگین اظہار تشویش کیا ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ اس بائی پاس سے نا صرف سفر کرنے میں آسانی اور فاصلہ کم ہوا ہے بلکہ نقشے پر شہر کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوا ہے لیکن افسوس اس بات کا ہے کہ یہ ابھی تک نا مکمل ہے ۔سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ چاہئے تو یہ تھا کہ اس بائی پاس پر دو رویہ سڑک بناتے لیکن ایسا نہیں کیا گیا تو کم سے کم اس کے درمیان میں سپیڈ بریکرز کی اینٹیں لگا کر ریفلیکٹر ٹیپ لگا دیتے اور کناروں پر جہاں جہاں سے بائی پاس کی اونچائی زیادہ ہو جاتی ہے مثال کے طور پر چنیوٹ ،سرگودھا روڈ بائی پاس جو کہ ایک طرف تو نہر کے کنارے ہے اور دوسری جانب آبادی سے کافی اونچائی پر ہے اور چونکہ سڑک گولائی میں تعمیر کی گئی ہے اس لئے رات کے وقت ٹریفک کی روشنی سے آنکھیں چندھیا جاتیں ہیں اور لوگ سڑک سے نیچے گر جاتے ہیں یا کناروں پر لگے بلاکس میں پھنس جاتے ہیں جس کی وجہ سے کافی دفعہ حادثات پیش آئے ہیں ۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید بتایا کہ اس بائی پاس سے جہاں جہاں چوک بنتا ہے وہاں ٹریفک حادثات ہونا معمول بن چکا ہے اور کئی لوگ جان کی بازی بھی ہار چکے ہیں سرکار کو چاہئے تھا کہ ان چوکوں میں مین سڑکوں پر اور بائی پاس کی سڑک پر کم سے کم تین سو میٹر تک سڑکیں دو رویہ بنا دیں جن سے حادثات نا پید ہو جائیں گے اور سالانہ کافی جانیں بھی بچ جائیں گی ۔شہریوں اور سماجی حلقوں نے ہائی وے ڈیپارٹمنٹ اور دیگر حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے بائی پاس کی سڑکوں اور چوکوں میں موجود اس خطرے کو جلد سے جلد ختم کر کے عوام کو بہتر ریلیف دے کر دیگر جانوں کو بچائیں ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes