اداکارہ سیمی خان کو ‘‘شریکا’’ لگانا مہنگا پڑگیا

Published on January 3, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 637)      No Comments

لاہور (یو این پی) اسٹیج اداکارہ سیمی خان کو ‘‘شریکا’’ لگانا مہنگا پڑگیا، تفصیلات کے مطابق اداکارہ سیمی خان گوجرانوالہ میں شروع ہونے والے اپنے نئے اسٹیج ڈرامہ میں پرفارم کرنے گئی تھیں جہاں سینسر ریہرسل کے دوران ان کے پاوں میں موچ آگئی جس پر انہیں فوری اسپتال منتقل کر دیا گیا لیکن اداکارہ اسپتال سے مرہم پٹی کروانے کے بعد سیدھا تھیٹر پہنچی اور اپنے مداحوں سے اسٹیج پر آکر معذرت کی کہ وہ پاوں میں موچ آنے کے باعث پرفارم نہیں کر پائیں گی جس پر مداحوں نے ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اسٹینڈنگ کلیپ کی،اس موقع پر یو این پی سے بات کرتے ہوئے سیمی خان کا کہنا تھا کہ اپنے مداحوں کی مشکورہوں جو مجھ سے اتنی محبت کرتے ہیں اور ان سے جلد صحت یابی کیلئے دعا کی درخواست کرتی ہوں۔تاکہ میں جلد از جلد صحت یاب ہوکر دوبارہ اپنے مداحوں کے سامنے پرفارم کرسکوں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes