پیپلزپارٹی نے ٹی او آرز کی پارلیمانی کمیٹی سے علیحدگی کا فیصلہ کر لیا

Published on June 24, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 260)      No Comments

222
اسلام آباد(یواین پی)وزیراعظم نواز شریف، شہباز شریف، اسحق ڈار، حمزہ شہباز اور کیپٹن صفدر کی نااہلی کے لئے ریفرنسز بھی تیار کر لئے۔ بلاول بھٹو کہتے ہیں کہ وزیراعظم نوازشریف اور انکے اہل خانہ کو پانامہ لیکس پر جوابدہ ہونا پڑے گا۔تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کی زیرصدارت پیپلزپارٹی کی کور کمیٹی کے اجلاس میں خورشید شاہ اور اعتزاز احسن نے ملکی سیاسی صورتحال اور ٹی او آرز کمیٹی میں ڈیڈ لاک پر بریفنگ دی جبکہ کراچی کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ انھیں امجد صابری کے قتل اور سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے بیٹے اویس علی شاہ کے اغوا پر گہری تشویش ہے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کورکمیٹی کو پانامہ لیکس کے ٹی او آرز میں ڈیڈلاک سے متعلق بتایا کہ حکومت وزیراعظم اور ان کے اہل خانہ کے احتساب کے لیے تیار نہیں ہے۔لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف‘ شہباز شریف‘ حمزہ شہباز‘ اسحاق ڈار اور کیپٹن صفدر نے اثاثہ جات سے متعلق غلط گوشوارے اور حلف نامے جمع کرائے۔ پیپلز پارٹی کے رہنماوں کا کہنا تھا کہ انھوں نے ٹی او آرز کمیٹی میں جا کرغلطی نہیں کی۔ اچھا یہ ہوا کہ کچھ لوگ پہچانے گئے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog