سی ٹی ڈی کی زیر نگرانی سیکورٹی اداروں کی قابلیت اور معیار جانچنے کے لیے اوکاڑہ میں فرضی مشق کاکامیاب انعقاد

Published on April 7, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 167)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی )تھانہ بی ڈویژن کی حدود میں واقع جی ٹی روڈ پر کیتھولک چرچ کی حدود میں پائے گئے ایک فرضی مشکوک تھیلہ کی اطلاع پر ضلع کے سیکورٹی ادارے جن میں ٹریفک پولیس، مقامی تھانہ کی پولیس ڈولفن سکواڈ،بم ڈسپوزل سکواڈ، اسپیشل برانچ، ایلیٹ فورس،ریسکیو1122 ٹیم اور سی ٹی ڈی کا عملہ شامل تھا فوری طور پر متحرک ہو گئے اور کیتھولک چرچ کی طرف تیزی سے روآنہ ہوگئے جہاں ایلیٹ فورس نے پیشہ ورانہ مہارت دکھاتے ہوئے تمام علاقے کو گھیرے میں لے لیا اورسرچ آپریشن شروع کیا۔مشق کے دوران کھوجی کتے نے بھی آپریشن میں حصہ لیا اور بم ڈسپوزل سکواڈ نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مشکوک تھیلےکی تلاشی لی اور اس کو کلیئر کیا۔سیکورٹی اداروں کی صلاحیتوں کو جانچنے کے لیے کی گئی مشق کوموک ایکسرسائز کا نام دیا جاتا ہے۔ سی ٹی ڈی اوکاڑہ کی زیر نگرانی منعقدہ موک ایکسر سائز میں تمام اداروں کی قابلیت اور بر وقت ریسپانس دیکھ کرثابت ہو گیا کہہمارے محافظ کسی بھی ایمرجنسی اور ناگہانی آفات کا مقابلہ کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题