شاہد آفریدی نے قومی ٹیم میں واپسی کی کوششیں تیز کر دیں

Published on June 25, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 411)      No Comments

03
لاہور(یواین پی)  قومی ٹیم کے سابق شاہد آفریدی نے کرکٹ ٹیم میں واپسی کی کوششیں تیز کر دیں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آل راؤنڈر نے انگلینڈمیں قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ مکی آرتھرسے رابطہ کر کے انہیں ٹیم کی حالیہ ناقص کارکردگی کی وجوہات سے آگاہ کیا اور دورے میں ٹیم کی کاکردگی بہتر بنانے کے لیے مشورے بھی دیئے۔ ذرائع کے مطابق شاہدآفریدی نے مکی آرتھرکو قومی ٹیم کیلئے اپنی دستیابی سے آگاہ کیا تاہم قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے آل راؤنڈر کو ٹیم میں واپسی کے بارے میں کوئی یقین دہانی کرانے سے گریز کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes