حکومتی پالیسیوں کے مثبت نتائچ برآمد ہورہے ہیں : صدر ممنوں حسین

Published on August 5, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 275)      No Comments

111
اسلام آباد(یو این پی)صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ حکومت بڑی محنت سے قومی معیشت اور تجارت کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہی ہے  اس سلسلے میں حکومت کی پالیسیاں درست سمت میں ہیں اور مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق صدر مملکت نے یہ بات سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے اچیومنٹ ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی جو آج ایوانِ صدر میں منعقد ہوئی۔صدر مملکت نے کہا کہ بجلی کی پیداوار سمیت دیگر تمام ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے کام میں عوام بھی اپنا حصہ ڈالیں اور اس سلسلے میں کسی رکاوٹ کو برداشت نہ کریں کیونکہ انہی  منصوبوں کی تکمیل سے ملک میں اقتصادی سرگرمی جنم لے گی اور ملک کی معیشت مستحکم ہوگی۔صدر مملکت نے کہا کہ پورا ملک بدعنوانی کے خلاف متحد ہے اور مجھے یقین ہے کہ اب ملک کے حالات بہتر ہوں گے، انہیں مزید خراب نہیں کیا جاسکتا ۔انہوں نے کہا کہ آبی ذخائر کی تعمیر وقت کی اہم ترین ضرورت ہے اب حکومت بھاشا ڈیم اور داسو ڈیم کی تعمیر سمیت دیگر آبی ذخائر بھی تعمیر کر رہی ہے، ان منصوبوں کی تکمیل کے لیے عوام سیسہ پلائی دیوار بن جائیں ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes