دوبارہ الیکشن کرائے جائیں: پی پی نے وزیر اعظم کے خلاف ریفرنس دائر کردیا

Published on June 27, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 351)      No Comments

02
اسلام آباد(یو این پی) وزیراعظم‘ وزیراعلیٰ پنجاب‘ وزیرخزانہ‘ حمزہ شہباز اور کیپٹن صفدر۔ پیپلزپارٹی نے پانچوں کی نااہلی کےلئے ریفرنس دائر کر دیا۔ ریفرنس میں کہا گیا ہے ان سب کو نااہل قرار دیکر ضمنی الیکشن کرائے جائیں۔تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل لطیف کھوسہ نے وزیراعظم اور انکے اہل خانہ کی نااہلی کیلئے 74 صفحات پر مشتمل ریفرنس الیکشن کمیشن میں دائر کر دیا۔میڈیا سے گفتگو میں لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے اہلیہ اور بچوں کے غلط اثاثے ظاہر کئے۔ وزیر اعظم صادق اور امین نہیں، نااہل قرار دیا جائے۔ لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ پارلیمانی کمیٹی میں حکومت کی ضد ہے کہ نواز شریف کا احتساب نہ ہو۔وزیراعظم نے انکم ٹیکس گوشواروں میں غلط بیانی کی اور پیسہ منی لانڈرنگ کے ذریعے باہر بھیجا جو جرم ہے۔ پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ ریفرنس کے ساتھ تمام ثبوت بھی فراہم کئے ہیں۔ کیس پر شفاف فیصلہ ہوا تو وزیراعظم نااہل ہو جائیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy