فلم انڈسٹری کے نامور اداکار یوسف خاں کی 85ویں سالگرہ آج منائی جائے گی

Published on August 10, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 2,999)      No Comments

Yousuf-Khan
لاہور(یواین پی ) صدارتی ایوارڈ یافتہ فلم انڈسٹری کے نامور اداکار یوسف خاں کی 85ویں سالگرہ آج -10 اگست بروز بدھ کو منائی جائے گی وہ-10 اگست1931 کو مشرقی پنجاب کے شہر فیروز پور میں پیدا ہوئے تھے 1954میں ہدایتکار اشفاق ملک کی فلم ’’ پرواز ‘‘ سے ان کی فلمی زندگی کا آغاز ہوا اس فلم میں ان کی ہیروئن کا کردار صبیحہ خانم نے ادا کیا تھا فلم ’’پرواز‘‘ کے بعد کئی برس تک یوسف خاں اردو فلموں میں کام کرتے رہے جن میں مجرم ، حسرت ، بھروسہ ،فیصلہ اور نیادور کے نام شامل ہیں۔انہوں نے پنجابی فلموں میں بھی یاد گار رول ادا کئے اک شریف سو بدمعاش ،بابل ،ہتھکڑی ،دھی رانی ان کی اہم پنجابی فلمیں ہیں یوسف خاں20 ستمبر2009 کو وفات پاگئے تھے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes