پنجاب حکومت لائیو سٹاک سیکٹر کو ترقی دینے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے حسنین بہادر دریشک

Published on November 4, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 148)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی/شیخ ندیم شیراز) صوبائی وزیر لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ سردار حسنین بہادر دریشک نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت لائیو سٹاک سیکٹر کو ترقی دینے اور مویشی پال حضرات کو سہولیات دینے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار لائیو سٹاک کے شعبہ کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور ڈیری سیکٹر کو ایک منافع بخش کاروبار بنانے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں ان کی ہدایات کی روشنی میں بطور صوبائی وزیر میں تمام اضلاع کا دورہ کر رہا ہوں ہمیں اپنے وسائل کو صحیح انداز میں استعمال کرتے ہوئے مویشی پال حضرات کو سہولیات دینی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اوکاڑہ کے ویٹرنری ہسپتال کو دورہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈائریکٹر لائیو سٹاک ساہیوال ڈویژن رانا محمد رﺅف ،ڈسٹرکٹ لائیو سٹاک آفیسر ڈاکٹر حق نواز ،ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر محمد شکیل ،سنیئر ویٹرنری آفیسر ڈاکٹر ثاقب مجید سمیت ہسپتال اور ڈائیگناسٹک لیبارٹری کا عملہ بھی موجود تھا اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے راہنما محمد اشرف خان سوہنا بھی موجود تھے صوبائی وزیر لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ سردار حسنین بہادر دریشک نے ڈائیگناسٹک لیبارٹری کا بھی معائنہ کیا انہوں نے ہسپتال میں شام کے اوقات میں Petکلینک کے آغاز کو سراہتے ہوئے کہا کہ سرکاری ہسپتال میں شام کے اوقات میں لوگوں کو پالتو جانوروں اور پرندوں کے علاج میں سہولت فراہم کرنا بہترین ہے انہوں نے کہا کہ افسران اپنے فیلڈ کے تجربہ اورپنجاب حکومت کی پالیسی کو مد نظر رکھتے ہوئے خدمات کی بہتر فراہمی کے لئے اقدامات کریں انہوں نے کہا کہ لائیو سٹاک کے افسران و فیلڈ عملہ کی استعداد کار میں اضافہ کے لئے اقدامات کریںمحکمہ لائیو سٹاک کی ترقیاتی سکیموں کی بر وقت تکمیل کے لئے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ مویشی پال حضرات کی شکایات کو دور کرنے اور کسانوں کے مال مویشیوں کے علاج و معالجہ کے ذریعے محکمہ لائیو سٹاک کے افسران و فیلڈ عملہ نیکیاں کمائیں انہوں نے کہا کہ محکمہ لائیو سٹاک کی بہتری کے لئے مستقبل میں فیصلہ سازی کے عمل میں فیلڈ عملہ کی تجاویز کو بھی زیر غور لایا جائے گا اس موقع پر ڈاکٹر ثاقب مجید نے موبائل یونٹ کے ذریعے دور دراز کے دیہاتوں میں جانوروں کے علاج و معالجہ کی سہولیات فراہم کرنے سے متعلق بریفنگ دی۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes